ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہادرک پٹیل نے امت شاہ کا موازنہ جنرل ڈائر سے کیا، 14 اموات کا ذمہ دار قرار دیا

ہادرک پٹیل نے امت شاہ کا موازنہ جنرل ڈائر سے کیا، 14 اموات کا ذمہ دار قرار دیا

Wed, 29 Nov 2017 00:44:24    S.O. News Service

احمد آباد،28نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) گجرات میں عروج پر پہنچ چکی انتخابی سرگرمیوں کے درمیان 'کرو یا مرو' جیسی پوزیشن میں دکھائی دے رہے پاٹیدارانامت آندولن سمیتی (پاس) کے رہنما ہاردک پٹیل نے حکمراں بی جے پی کے خلاف اپنا حملہ مزید تیز کرتے ہوئے پارٹی صدر امت شاہ کا موازنہ آج کھلے عام جلیان والہ باغ سانحہ کے قاتل جنرل ڈائر سے کر ڈالا۔ کانگریس کو حمایت دے رہے ہاردک نے یہاں ایک پروگرام میں کہا-میں امت بھائی شاہ کو ایک اچھے سے نام جنرل ڈائر سے بلاتا ہوں۔ ایسا اس وجہ سے کہ انہوں نے 14 بچوں کو مار دیا (2015 میں پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے دوران مارے گئے 14 افراد)۔ یہ ان کی وجہ سے مرے۔ پورا گجرات اس بات کو جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پر نسل پرست ہونے کا الزام لگا رہی بی جے پی کے صدر امت شاہ حکومت تبدیل کرنے پر لوگوں کوفرقہ وارانہ بنیاد والا خوف دکھا رہے ہیں۔پاس لیڈر نے کہا کہ گجرات میں ترقی زمین کی حقیقت نہیں ہے۔ ان کے حساب سے یہاں 50 لاکھ بے روزگار ہیں کیونکہ چار ہزار پٹواری کے عہدہ کے لئے 14 لاکھ درخواست آ جاتے ہیں۔ اس ریاست کی حقیقت دیہات میں جانے سے پتہ چلے گی،برگر سینڈوچ کھانے سے نہیں۔ ہادرک پٹیل نے امت شاہ کا موازنہ جنرل ڈائر سے کیا، 14 اموات کا ذمہ دار قرار دیاانہوں نے کہا کہ یہاں امیر اور امیر بنا ہے اور غریب اور بھی غریب ہو گیا ہے۔ صحیح بات کہنے میں بہت سے امیر بھی ڈرتے ہیں اور ای ڈی، انکم ٹیکس اور پولیس اور اقتدار کے نمائندوں کے خوف سے وہ کھل کر کچھ نہیں بولتے۔


Share: